i بین اقوامی

صدر جوبائیڈن ایران میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت کریں، باراک اوباماتازترین

October 17, 2022

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن ایران میں ہونیوالے مظاہروں کی حمایت کریں اور ایران کے ساتھ جوہری معاہدوں کو روک دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر نے اعتراف کیا ہے کہ 2009 میں ایران میں گرین موومنٹ کے نام سے شروع ہونے والے احتجاج کی حمایت نہ کرنا غلطی تھی، جہاں بھی امید کی کرن نظر آئے اور لوگ آزادی کی تلاش میں ہوں ہمیں اس کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہیے۔باراک اوباما کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن کو چاہیے ایران میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت کریں اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی پر زور دینے والی تقریر کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی