i بین اقوامی

صدارتی الیکشن سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن کو جھٹکاتازترین

June 25, 2024

صدارتی الیکشن سے قبل عدالت نے طلبہ کے قرض کی ادائیگی سے متعلق صدر جو بائیڈن کے منصوبے کو جزوی طورپر روک دیا۔صدر جو بائیڈن نے پچھلے سال منصوبہ جاری کیا تھا جس کے تحت قرض لینے والے طلبہ ماہانہ ادائیگی میں کمی کے حقدار تھے اور قرض معافی کیلئے بھی تیز راہ اپنا سکتے تھے۔دونوں ری پبلکن ریاستوں کی جانب سے دائر مقدمات میں موقف اپنایا گیا تھا کہ صدر نے'' سیو ''منصوبے کا آغاز کرکے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا جس پر دونوں وفاقی ججوں نے ابتدائی طورپر جزوی احکامات جاری کردیے۔سیو پروگرام کے 2حصے اس وقت تک معطل رہیں گے جب تک کہ ان پر قانونی چارہ جوئی کا عمل پوری طرح مکمل نہیں کرلیا جاتا،80لاکھ افراد نے اسکیم میں رجسٹریشن کرائی تھی اور ساڑھے 4ملین کیلئے ماہانہ ادائیگی صفر کردی گئی تھی، اس طرح 4لاکھ 14ہزار طلبہ کے 5.5ارب ڈالر معاف کیے جاچکے ہیں تاہم 10سال تک ادائیگی کرنیوالے طلبہ کیلئے اب مزید ایسا نہیں کیا جاسکے گا۔توقع تھی کہ جولائی میں لاکھوں افراد کی قرض ادائیگی قسط کم ہوجائے گی تاہم اب واضح نہیں کہ ایسا ہوسکے گا یا نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی