امریکا میں جلد ہی ہونے والے صدارتی الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں امیدواروں جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان قومی نیوز چینل پر مباحثہ 27جون کو ہوگا۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکا میں صدارتی الیکشن رواں برس نومبر کی 5تاریخ ہوں گے۔ جس کے لیے دو روایتی حریف موجودہ صدر جوبائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ آمنے سامنے ہیں۔امریکی صدارتی الیکشن میں امیدواروں کو ٹی وی چینل پر براہ راست ایک مباحثے میں حصہ لینا ہوتا ہے جس میں دونوں امیدوار اپنا منشور پیش کرتے ہیں ایک دوسرے پر تنقید اور سوالات کی بوچھاڑ کرتے ہیں،90منٹ پر محیط مباحثے کے لیے شرط ہوتی ہے کہ امیدوار نوٹس نہ لائیں اور گفتگو کے دوران شائستگی کو برقرار رکھیں اور سخت الفاظ سے گریز کریں۔اس مباحثے میں صرف امیدوار ہی آمنے سامنے ہوں گے اور شہری ٹی وی پر براہ راست دیکھ پائیں گے۔مباحثے میں صدارتی الیکشن کے ایک آزاد امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو مدعو نہیں کیا گیا۔ممکن ہے کہ رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کا مباحثہ جوبائیڈن اور ٹرمپ سے علیحدہ علیحدہ کرایا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی