i بین اقوامی

صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے،اسرائیل اور حماس کی جلد جنگ بندی نہ ہوئی توکارروائی پر غور کرینگے،صدر سلامتی کونسلتازترین

September 04, 2024

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر نے خبرادر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جلد جنگ بندی نہ ہوئی تو سلامتی کونسل ممکنہ کارروائی پر غور کرے گا،غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور جنگ بندی پر غور کرنے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا،اجلاس میں روس کے نائب سفیر نے اپنے امریکی ہم منصب سے کہا کہ وہ جنگ بندی کے منصوبے میں واشنگٹن کی مجوزہ ترمیم کی وضاحت کریں جس پر امریکی سفیر نے کہا جنگ بندی منصوبے پر عمل درآمد مسئلہ ہے،اجلاس میں کونسل کے صدر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، اسرائیل اور حماس کے درمیان جلد جنگ بندی نہ ہوئی تو سلامتی کونسل ممکنہ کارروائی پر غور کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی