i بین اقوامی

ساحل اور جھیل چاڈ کیلئے سعودی ڈونر کانفرنس قابل ستائش ہے،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریستازترین

October 28, 2024

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ساحل اور جھیل چاڈ کے علاقے میں بے گھر افراد اور پناہ گزینوں کی مدد کے لئے ڈونر کانفرنس کے انعقاد پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ ساحل اور جھیل چاڈ کے علاقے میں بے گھر ہونے والوں اور پناہ گزینوں کی مدد کے لیے ڈونر کانفرنس نے ہفتے کے روز جدہ میں اپنا کام ختم کیا، اس کانفرنس میں 10 سے زیادہ ڈونر ممالک، اداروں اور تنظیموں نے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ایک ارب 100 ملین ڈالر سے زیادہ فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کے اعلان کے مطابق خطے میں بے گھر ہونے والے افراد کے لئے عطیات کا وعدہ کیا گیا۔ڈاکٹر الربیعہ نے مملکت کے اضافی 30 ملین ڈالر کے وعدے کا اعلان بھی کیا جس سے 2024 کے آغاز سے ساحل اور جھیل چاڈ کے ممالک کے لئے مختص کردہ کل رقم 51 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، ساحل اور جھیل چاڈ میں بحرانوں کے حل کے لیے سعودی عرب نے سٹریٹجک ردعمل کا طریقہ کار اختیار کیا ہے۔اس کانفرنس کے لئے اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی کے امور اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کا تعاون بھی رہا، یہ کانفرنس متاثرہ آبادیوں بشمول بے گھر افراد اور پناہ گزینوں کو نشانہ بنانے والے انسانی اور ترقیاتی اقدامات کے لیے وسائل کو متحرک کرنے کی کوشش کا ایک حصہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی