سابق برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریور مین نے منصب سے ہٹائے جانے کے بعد برطانوی وزیر اعظم پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے رشی سونک کو ناکام، نااہل اور دھوکے باز قرار دے دیا،سویلا بریورمین نے وزیراعظم رشی سونک پر ان کے منصوبوں کی ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے کشتیوں کے ذریعے آنے والوں کو روکنے کا وعدہ کیا لیکن وعدہ پورا کرنے کے بجائے ان کے ساتھ دھوکا کیا،سابق برطانوی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ رشی سونک اپنے وعدے پورے کرنے کے اہل ہی نہیں یا ان کا ارادہ ہی نہیں تھا،سویلا بریورمین کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں ہمیں مسلسل شکست ہو رہی ہے، منصوبے ناکام ہو رہے ہیں اور رشی سونک معاملات کو منظم کرنے میں ناکام رہے، اب زیادہ وقت نہیں ، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے،انہوں نے کہا کہ رشی سونک سڑکوں پر بڑھتی انتہا پسندی اور یہودیوں کی مخالفت کو چیلنج کرنے میں بھی ناکام رہے،سویلا برویور مین کا کہناتھا کہ میں ہیٹ مارچوں پر پابندی لگانے، تعصب کی بڑھتی لہر کو روکنے کیلئے قانون سازی کرنے پر زور دیتی رہی،ایک برس غیرقانونی مائیگریشن ایکٹ بنانے پر ضائع کیا،انہوں نے کہا کہ مائیگریشن ایکٹ کا مقصد غیر قانونی تارکین کی آمد کو روکنا تھا، اب معاملہ وہیں پہنچ گیا ہے جہاں سے شروع کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی