i بین اقوامی

سابق برازیلین صدر کو سعودی عرب سے ملنے والے زیورات واپس کرنے کا حکمتازترین

March 16, 2023

برازیلین عدالت نے ملک کے سابق صدر جیئر بولسونارو کو سعودی عرب سے ملنے والے قیمتی زیورات واپس کرنے کا حکم دے دیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کی عدالت نے حکم دیا ہے کہ بولسونارو 5دن میں امارات سے ملنے والی دو بندوقیں اور زیورات بھی واپس توشہ خانہ میں جمع کرائیں،یاد رہے کہ سابق صدر پر الزام ہے کہ وہ سعودی عرب میں ملنے والا 32ملین ڈالر کا سیٹ کسٹم میں ظاہر کیے بغیر گھر لے گئے،واضح رہے کہ برازیل کے قانون کے مطابق ایک ہزار ڈالر سے مہنگی جو بھی چیز بیرون ملک سے لائی جائے اسے ڈیکلیئر کرنا لازمی ہے ، ساتھ ہی صدور غیر ملکی تحائف توشہ خانہ میں جمع ہونے کے بعد ساتھ لے جانے کے اہل نہیں ہوتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی