i بین اقوامی

سابق امریکی صدرر فرینکلن ڈی روزویلٹ کی تصویر والا پراسرار سکہ لاکھوں ڈالر میں فروختتازترین

October 29, 2024

امریکا میں 1970 کی دہائی کا ایک پراسرار سکہ 5 لاکھ ڈالر سے زائد قیمت فروخت کر دیا گیا۔ 1975 میں سان فرانسسکو میں امریکی منٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اس سکے میں صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ کی تصویر ہے اور یہ ان دو میں سے ایک ہے جو اپنے مخصوص ایس منٹ نشان کے بغیر ہیں۔ امریکی ریاست اوہائیو میں رہنے والی تین بہنوں کو یہ سکہ ان کے بھائی کی موت کی بعد وراثت میں ملا۔ ان کے بھائی نے یہ سکہ 40 برس سے زیادہ عرصے تک بینک کی تجوری میں رکھا۔ کیلیفورنیا میں قائم ایک نیلام گھر گریٹ کلیکشن کے صدر آئن رسل کے مطابق یہ سکہ اتوار کے روز ایک آن لائن نیلامی میں 5 لاکھ 6 ہزار 250 ڈالر کا فروخت ہوا۔ اس کے علاوہ دوسرا 1975 کا نو ایس پروف سکہ 2019 میں 4 لاکھ 56 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوا اور کچھ ماہ بعد ایک پرائیوٹ کلیکٹر نے اس کو خریدا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی