i بین اقوامی

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صدر بائیڈن مباحثے کیلئے تیارتازترین

April 27, 2024

امریکی صدر جو بائیڈن سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ممکنہ مباحثے کیلئے تیار ہوگئے ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ ممکنہ ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کے لیے تیار ہوں، ٹرمپ سے مباحثہ کر کے خوشی ہوگی۔ اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے وہ تیار ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ بائیڈن اس کے لیے راضی ہیں۔ دوسری جانب سابق امریکی صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے مشیر نے صدر بائیڈن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھیک ہے ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان مباحثے کا انتظام کرتے ہیں۔۔ خیال رہے کہ امریکا میں صدارتی الیکشن رواں برس نومبر میں ہوں گے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کا سیلاب روکنا چیلنج ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی