i بین اقوامی

سابق امریکی صدر جارج بش کی ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق سے گریزتازترین

September 09, 2024

امریکا کے سابق ری پبلکن صدر جارج ڈبلیو بش نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق سے گریز کیا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جارج ڈبلیوبش اورنہ ہی ان کی اہلیہ ظاہرکریں گے کہ نومبر میں کس کو ووٹ دینا ہے،بش دورکے نائب صدرڈک چینی نے گزشتہ ہفتے کاملا ہیرس کی حمایت کرکے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی تھی،ڈک چینی نے کملا ہیرس کی حمایت اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کے لیے کوئی شخص اتنا بڑا خطرہ نہیں جتنا ڈونلڈ ٹرمپ ہیں،یاد رہے کہ امریکا میں رواں سال 5نومبر کو صدارتی الیکشن کے لیے ووٹنگ ہونی ہے جہاں امریکی نائب صدر کملا ہیرس ڈیموکریٹ امیدوار ہیں جب کہ ری پبلکن پارٹی کی طرف سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن لڑیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی