i بین اقوامی

سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی طبیعت خراب، اسپتال میں داخلتازترین

December 24, 2024

امریکہ کے سابق ڈیموکریٹک صدر بل کلنٹن کو بخار کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔امریکی میڈیا کے مطابق 78 سالہ سابق صدر کی صحت کے حوالے سے کوئی تشویشناک صورتحال نہیں ہے۔سابق صدر کلنٹن کو بخار ہونے کے بعد ٹیسٹ اور مشاہدے کے لیے جارج ٹان یونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ اچھی حالت میں ہیں اور اسپتال میں جو دیکھ بھال انہیں مل رہی ہے اس کے لئے شکر گزار ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی