i بین اقوامی

سعودی تیل کمپنی آرامکو کا تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلانتازترین

July 07, 2026

سعودی عرب نے تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔امریکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو آئندہ ماہ ایشیا کے لئے اپنے عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 11 ڈالر فی بیرل کم کرے گی جس کے بعد یہ علاقائی معیار سے 1.50 ڈالر فی بیرل رعایت پر دستیاب ہوگا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ کمی بلومبرگ کے سروے میں متوقع 8 ڈالر فی بیرل کمی سے بھی زیادہ بتائی جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی