سعودی عرب کی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے حج سیزن 1445ھ کے دوران حجاج کی خدمت کے لیے 5,000سے زیادہ ٹیکسیاں فراہم کر دی ہیں۔ اس سہولت کا مقصد حجاج کرام کو بیت اللہ کا ایک مثالی سفر فراہم کرنا ہے۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا کہ فراہم کردہ ٹیکسیاںحجاج کو محفوظ اور آرام دہ سفر فراہم کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ ان میں سفر کی لائیو ٹریکنگ اور الیکٹرانک میٹر کے علاوہ ادائیگی کے متعدد طریقوں کی سہولت موجود ہے۔ اس کے علاوہ الیکٹرانک ادائیگی بھی اس کی سہولیات کا حصہ ہے۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے وضاحت کی کہ ریگولر کیریئر مسافروں کو ایک مثالی اور محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔ سفر کے دوران الیکٹرانک میٹر کو فعال رکھا جائے گا۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اگر کسی ٹیکسی میں مطلوبہ سہولیات موجود نہیں تو مسافر کو مفت سروس فراہم کی جائے گی۔ ٹیکسی ڈرائیورز کو ڈیوٹی کے دوران خصوصی جیکٹ پہننا اور عازمین حج کے ساتھ حسن سلوک کی ہدایت کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی