سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ اور انٹونی بلنکن کے درمیان بات چیت میں خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔دونوں وزرا نے کشیدگی کو کم کرنے اور غزہ کی پٹی میں مستقل جنگ بندی تک پہنچنے کی اہمیت پر زور دیا۔بات چیت میں سوڈان کی موجودہ صورت حال بھی زیر بحث آئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی