ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا خیرمقدم کیا ہے،عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے ایرانی صدر کو سعودی قیادت کی طرف سے تہنیتی پیغام پہنچایا،ملاقات کے دوران حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر قطر میں سعودی سفیر شہزادہ منصور بن خالد بن فرحان اور وزیر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے،واضح رہے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ایشین کوآپریشن ڈائیلاگ کے تیسرے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دوحہ پہنچے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی