سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے عبوری وزیر خارجہ علی باقری کنی کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔گفتگو کے دوران سعودی وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے ساتھیوں کے ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال پر گہرے دکھ، تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی