سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان اور امریکی ہم منصب اینٹونی بلنکن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،دونوں رہنمائوں کے درمیان غزہ، یمن اور سوڈان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا،سعودی میڈیاکے مطابق امریکی وزیر خارجہ کا مشرق وسطی دورے کا مقصد غزہ میں جنگ بندی معاہدے کیلئے سفارتی دبائو بڑھانا ہے،واضح رہے کہ امریکی وزیرخارجہ اینٹونی بلنکن اتوار کے روز مشرق وسطی کے دورے پر تل ابیب پہنچے تھے،سعودی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ بلنکن تل ابیب سے مصر پہنچیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی