سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ریاض میں سینیٹر لنڈسے گراہم کی سربراہی میں آئے امریکی وفدنے ملاقات کی جس میں سعودی عرب اور امریکا کے باہمی تعلقات اور اسرائیل فلسطین مسئلے میں کشیدگی کے حالیہ اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا،امریکی سینیٹر سے ملاقات کے دوران سعودی ولی عہد نے فلسطین میں جاری کشیدگی کے فوری خاتمے کیلئے اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ فلسطین کے عوام کو ان کے جائز حقوق دیے جائیں گے،امریکی سینیٹر گراہم لنڈسے کے آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خطے میں امن و استحکام کے قیام اور خوشحالی کیلئے سعودی عرب کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،سعودی ولی عہد سے ملاقات کرنے والے امریکی وفد میں رچرڈ بلومینتھل، کوری بوکر، کیٹی بریٹ، بین کارڈن، سوزین کولنز، کرس کونز، جیک ریڈ، ڈین سلیوان اور جون تھانے شامل تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی