کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی سعودی عرب کے سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں کینیڈین وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی