i بین اقوامی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور میکرون کا ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطی کی صورتحال پر تفصیلی مشاورتتازترین

June 29, 2026

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں مشرق وسطی کی تازہ صورتحال، امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی مفاہمتی یادداشت اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں رہنمائو ں نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور دیرپا امن کے قیام کے لیے سفارتی کوششوں کو مزید مضبوط بنایا جانا چاہیے۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنمائوں نے سمندری راستوں، خصوصا اہم بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں آزادانہ بحری آمدورفت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کیلئے محفوظ اور بلا رکاوٹ بحری نقل و حمل ناگزیر ہے۔سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر نے دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے دیگر علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنمائوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے میں امن، استحکام اور سفارتی حل کے فروغ کیلئے باہمی رابطے اور تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی