سعودی ولی عہد اور ترک صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا اور دونوں کے درمیان علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطا بق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر اردگان نے بحیرہ احمر کی سکیورٹی پر مشاورت کی، ترک صدر نے حوثیوں کے تجارتی جہازوں پر حملوں کی شدید مذمت کی۔اردگان نے بحیرہ احمر میں سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، سعودی قیادت میں بحری دفاعی اتحاد کا ترک صدر نے خیرمقدم کیا، سعودی عرب اور ترکیہ نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنمائوں کے درمیان بحیرہ احمر میں جہاز رانی کے تحفظ کے لئے تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی