i بین اقوامی

سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر میں رابطہ، خطے کی صورتحال، امن و استحکام کے لئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیالتازترین

August 07, 2026

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنمائوں نے خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہدمحمد بن سلمان اور فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور امن و استحکام کے فروغ کے لئے جا ری کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر بحری جہاز رانی کی سلامتی اورسمندری راستوں پر آزادانہ آمدورفت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی۔ ٹیلیفونک گفتگو کے وران سعودی عرب اورفرانس کے د رمیان دوطرفہ تعلقات،مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون اورانہیں مزیدوسعت دینے کے طریقوں پر بھی غورکیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی