فلسطینی حکام نے سعودی عرب کے وفد کی رواں ہفتے اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع رام اللہ شہر کا دورہ کر نے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی وفد فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کرے گا ،عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ مقبوضہ فلسطین کیلئے مقرر کیے گئے سعودی عرب کے خصوصی نمائندے کی سربراہی میں وفد فلسطین کے مغربی کنارے کا دورہ کرے گا، اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان امن معاہدے کو یقینی بنانے کی سفارتی کوششیں جاری ہیں جس میں فلسطینیوں کے لیے مراعات شامل ہوسکتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی