سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے،سعودی میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا ہے،اس موقع پر دونوں رہنمائوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال بھی ہوا،سعودی میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان ہم آہنگی اور مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت پر گفتگو بھی ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی