i بین اقوامی

سعودی نوجوان نے جگر کا ٹکڑا عطیہ کر کے چچا کی جان بچا لیتازترین

August 05, 2024

سعودی عرب کے عرعر شہر میں مقیم سعودی نوجوان نے چچا کو اپنے جگر کا ٹکرا عطیہ کر کے جان بچا لی۔ عرعر شہر میں مقیم سعودی نوجوان انور حمدان القعیقعی الرویلی نے بتایا کہ ان کے چچا کافی عرصے سے جگر کے مرض میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے انہیں بے حد تکلیف تھی۔چچا کو تکلیف میں دیکھ کر نوجوان نے جگر کا عطیہ دینے کا فیصلہ کیا۔ بعدازاں ہسپتال میں تمام ٹیسٹ وغیرہ کیے گئے جو مثبت آنے پر آپریشن کی تاریخ طے کر دی گئی۔عطیہ کرنے والے نوجوان کا کہنا تھا کہ مطمئن ہوں کہ چچا کی تکلیف کو کم کرنے کے لیے میں نے اپنا حصہ شامل کیا، میری دعا ہے چچا جلد مکمل طور پرصحتیاب ہو جائیں اور اس مرض کی تکلیف سے انہیں نجات ملے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی