i بین اقوامی

سعودی فرمانروا کی طبیعت ناساز ، ولی عہد نے دورہ جاپان ملتوی کردیاتازترین

May 21, 2024

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طبیعت ناساز ہونے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنا دورہ جاپان ملتوی کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو پھیپھڑوں کی سوزش کا سامنا ہے اور ان کا علاج جاری ۔ سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کو 20 تا 23 مئی جاپان کا دورہ کرنا تھا مگر اب سعودی فرمانروا کی طبیعت ناسازی کے باعث یہ دورہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا 2022 میں بھی جاپان کا دورہ شارٹ نوٹس پر منسوخ کردیاگیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی