i بین اقوامی

سعودی فرماں روا پھیپھڑوں کی سوزش میں مبتلا ہو گئےتازترین

May 20, 2024

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کی سوزش میں مبتلا ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کا جدہ میں قصر السلام کے رائل کلینک میں طبی معائنہ ہوا اور وہ جدہ کے السلام پیلس میں علاج کروائیں گے۔ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں شاہ سلمان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن کی تشخیص کا بتایا گیا ہے۔ایوان شاہی کا کہنا ہے کہ طبی ٹیم نے اینٹی بائیوٹکس کے کورس پر مشتمل علاج تجویز کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی