سعودی عرب میں سونے کے زیورات اور آرائشی اشیا پر قرآنی آیات تحریر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی،عرب میڈیا کے مطابق سونے کے زیورات اور آرائشی اشیا پر قرآنی آیات تحریر کرنے کے حوالے سے پابندی سعودی عرب کے مفتی اعلی اور وزیر داخلہ کی جاری کردہ ہدایات پر لگائی گئی،سعودی وزیر داخلہ نے تاکید کی ہے کہ (اللہ)کا نام ایسے کسی بھی کاغذ، برتن یا سامان پر تحریر نہ کیا جائے جسے عام طور پر لوگ استعمال کرکے ضائع کردیتے ہیں،دوسری جانب سعودی عرب کے مفتی اعلی کا کہنا ہے کہ قرآنی آیات انسانوں کی ہدایت کے لیے نازل کی گئی ہیں اس مقصد کے سوا کسی اور کام میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے لہذا کسی بھی صورت میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی