i بین اقوامی

سعودی عرب،سیاحت کے فروغ کے لیے ہوٹلوں پرعائد لائسنس فیس ختمتازترین

September 05, 2024

سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں ہوٹلوں کے لیے کاروباری سرگرمیوں کے لیے عائد لائسنس فیس ختم کر دی گئی ہے۔ تاکہ مملکت میں سیاحت کو مزید آسان بنایا جا سکے،سعودی میڈیاکے مطابق سعودی عرب کی طرف سے دی گئی اس نئی سہولت سے ہوٹل اپارٹمنٹس اور رہائشی ریزالٹس سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے،جاری کیا گیا یہ نوٹیفیکشن چار ستمبر سے نافذ العمل ہو گا۔ یہ حکم نامہ مملکت میں سیاحتی فروغ کے لیے سرمایہ کاری کو تقویت دینے کے لیے جس کی خاطرمارچ میں مہم شروع کی گئی تھی، تاکہ سعودی عرب عالمی سیاحت کا اہم مرکز بن سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام مملکت کے سیاحت کے لیے ویژن 2030کے اہداف حاصل کرنے کے لیے ہے۔ اس فیصلے سے ملکی ہوٹل انڈسٹری اور سیاحت دونوں میں مزید سرمایہ کاری ممکن ہو سکے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی