i بین اقوامی

سعودی عرب،وطن واپس لوٹنے والے مسافروں کیلئے کسٹم ڈیوٹی میں کمی کا اعلانتازترین

May 15, 2024

سعودی ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی نے بری، بحری اور فضائی راستوں سے اپنے ملک واپس لوٹنے والے مسافروں کو ڈیوٹی فری شاپس کے ذریعے تین ہزار ریال کی مالیت کا سامان بغیر کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس کے خریدنے کی رعایت دے دی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق وطن واپس لوٹنے والا ہر شخص 200سگریٹ بھی ڈیوٹی فری شاپس سے خرید سکے گا۔یاد رہے کہ سعودی زکوة اینڈ ٹیکس اتھارٹی، جو کہ ایئر پورٹس پر واقع ڈیوٹی فری شاپس لائسنس کے اجرا کی ذمہ دار ہے، کی جانب سے ملک کے تمام ایئر پورٹس ،بری سرحدی پوسٹوں اور بندرگاہوں پر قائم ان ڈیوٹی فری شاپس پر کچھ ضوابط لاگو ہیں، اور یہ جی سی سی ممالک کے قوانین سے مطابقت رکھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی