i بین اقوامی

سعودی عرب نے قرآن پاک کی بیحرمتی کے واقعے پر سوئیڈن کے سفیر کو طلب کرلیاتازترین

July 03, 2023

سعودی عرب نے قرآن پاک کی بیحرمتی کے واقعے پر سوئیڈن کے سفیر کو طلب کرلیا،سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق ریاض میں سوئیڈن کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر کے اسٹاک ہوم میں انتہا پسند جنونی شخص کی جانب سے قرآن پاک کے اوراق نذر آتش کرنے کی گھنائونی حرکت کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے انتہاپسند شخص کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا،سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سویڈن کی ایک مسجد کے باہر قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کا گھنانا فعل ناقابل قبول اور گھٹیا حرکت ہے،بیان کے مطابق یہ گھنائونا واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پوری دنیا کے مسلمان عیدالاضحی منا رہے تھے۔ اس مکروہ حرکت سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی