i بین اقوامی

سعودی عرب نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں سے وابستہ پانچ یمنیوں کودہشت گرد قراردے دیاتازترین

September 01, 2022

سعودی عرب نے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں سے وابستہ پانچ افراد کودہشت گرد قراردے دیا ہے اور ان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کیا ہے،سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان پانچ نامزد یمنی شہریوں کے ساتھ براہ راست یا بالواسطہ کوئی لین دین نہیں کیا جائے گا،ان نامزد افراد میںیمنی شہری منصوراحمد السعدی پر الزام ہے کہ اس نے ایران میں تربیت حاصل کی تھی او وہ بحیرہ احمر میں بین الاقوامی ترسیلات پر حملوں کاماسٹرمائنڈ بھی ہے جبکہ دیگر میں یمنی شہری احمدعلی الحمزی ، محمدعبدالکریم الغماری ،زکریا عبداللہ یحیی حجر ،احمد محمد علی الجوہری شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی