سعودی عرب افریقی ممالک میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر دارالحکومت ریاض میں سعودی افریقی سربراہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہاعلان ریاض کے عنوان سے جاری کردیا گیا۔ رہنماں نے سعودی عرب کے ساتھ سٹراٹیجک شراکت، مشترکہ مفادات اور جغرافیائی و تاریخی و ثقافتی رشتوں کی بنیاد پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اعلامیے کے مطابق رہنماں نے جنگ بندی اور بین الاقوامی قانون کے مطابق شہریوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے تاکید کی کہ عالمی برادری غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور اسرائیلی حملے بند کرانے کے لیے دبا ڈالے اور انسانی تنظیموں کو غزہ کے شہریوں تک بنیادی انسانی ضروریات کا سامان پہنچانے کا موقع دیا جائے۔ افریقی قائدین نے کہا کہ سعودی عرب نے گزشتہ 50 برس کے دوران 45 ارب ڈالر سے زیادہ افرقی ممالک کے انتہائی اہم شعبوں کی ترقی پر خرچ کیے جس سے 46 افریقی ممالک کو فائدہ ہوا۔ سربراہ کانفرنس میں شریک قائدین نے صنعت و کانکنی کے شعبے میں اقتصادی تعلقات بڑھانے، تیل کے ماسوا برآمدات میں اضافے کا عزم ظاہر کیا۔ کانفرنس کے دوران سیاحت، سرمایہ کاری، مالیاتی امور، توانائی، تجدد پذیر توانائی، کانکنی، ٹرانسپورٹ، لاجسٹک خدمات، کھیتی باڑی، پانی، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے متعدد اقتصادی شعبوں میں پچاس سے زیادہ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی