i بین اقوامی

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پوسٹ پر خاتون کو سال قید کی سزاتازترین

May 02, 2024

سعودی عرب میں خاتون ٹرینر کو نامناسب لباس پہن کر ویڈیو اپلوڈ کرنا مہنگا پڑ گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹنس انسٹرکٹر کو نامناسب کپڑے پہن کر ورزش کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے پر سزا دی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 29سالہ فٹنس انسٹرکٹر مناہل ال عطیبی کو جنوری میں سزا سنائی گئی تھی تاہم اب عالمی انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل میں کیس آنے کے بعد خبر منظر عام پر آئی ہے۔سعودی عرب میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے القسط جو لندن سے آپریٹ ہو رہا ہے، کے مطابق مناہل پر سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ مردانہ سرپرستی ختم کرو کے باعث بھی سزا دی گئی ہے۔جبکہ ویڈیو میں نامناسب لباس بھی قانونی کاروائی کی وجہ بنا۔جبکہ عالمی انسانی حقوق کے ادارے کے جواب میں سعودی حکومت کی جانب سے کہنا تھا کہ مناہل کو سوشل میڈیا پوسٹ کی بنا پر سزا نہیں دی گئی ہے.تاہم مناہل پر دہشتگردی کے جرائم قرار دیے جانے کے باعث سزا سنائی گئی ہے۔ جبکہ اس سزا کا آزادی اظہارِ رائے اور سوشل میڈیا پوسٹ سے کوئی تعلق نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی