i بین اقوامی

سعودی عرب میں منشیات کی سمگلنگ کے جرم میں غیرملکی کو سزائے موتتازترین

October 18, 2024

سعودی عرب میں الجوف ریجن میں منشیات کی سمگلنگ کے جرم میں ایک غیرملکی کو سزائے موت دے گئی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی شہری غسان علی مضاوی کو مملکت میں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی فورس نے اس حوالے سے تمام شواہد اور تفتیش مکمل کرکے مقدمہ عدالت کے حوالے کیا جہاں شامی شہری نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جس پرعدالت نے موت کی سزا سنائی۔وزارت داخلہ کے مطابق اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے ابتدائی عدالتی فیصلے کو برقرار رکھا۔ بالاخر شاہی حکم کے اجرا کے بعد گزشتہ روز ملزم کی سزا پر عملدرآمد کردیا گیا۔وزارت داخلہ کے مطابق مملکت میں منشیات فروشی اور سمگلنگ سنگین جرائم میں شامل ہے اور اس حوالے سے کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔اس سے قبل سعودی عرب کی ریاض ریجن پولیس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وادی حنیفہ میں 146 مشکوک افراد پائے گئے، تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ ملک میں غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے پہنچے تھے۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سپیشل فورس کے تحت کی جانے والی کارروائی میں گرفتار ہونے والے یمنی اور ایتھوپین درانداز تھے۔ریاض پولیس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ کون ان کا سہولت کار بنا ہے۔ریاض پولیس وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی افراد کے ساتھ تعاون کرنا، انہیں سہولت فراہم کرنا، انہیں کسی بھی قسم مدد فراہم کرنا سنگین جرم کے زمرے میں آتا ہے۔ جس پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کے علاوہ تشہیر بھی کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی