i بین اقوامی

سعودی عرب میں مخالفانہ وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والا عرب شہری گرفتارتازترین

September 13, 2022

سعودی عرب میں حرم مکی سپیشل سیکیورٹی فورس نے وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے عرب شہری کو گرفتار کرلیا۔عرب میڈیاکے مطابق حرم مکی سپیشل سیکیورٹی فورس نے سوشل میڈیا پر وڈیو شیئر کرنے والے مملکت میں مقیم عرب شہری کو حراست میں لیا۔وڈیو مسجد الحرام کے صحن میں بنائی گئی تھی اوراس میں عمرے کی ادائیگی سے متعلق ہدایات کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے مواد موجود تھا۔سیکیورٹی فورس نیعرب شہری کو مسجد الحرام میں داخلے سے قبل بیرونی صحن میں گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے بعد اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی