i بین اقوامی

سعودی عرب ، کامیاب آپریشنسے لڑکی کے حلق میں4سال سے پھنسا سکہ نکال لیا گیاتازترین

August 22, 2022

سعودی عرب میں ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کر کے لڑکی کے حلق سے سکہ نکال لیا،11سالہ لڑکی کے حلق میں 4سال سے سکہ پھنسا ہوا تھا جسے ڈاکٹرز نے کامیابی سے نکال کر لڑکی کو گھر روانہ کر دیا،لڑکی کو انیمیا کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تو ڈاکٹرز نے طبی معائنہ شروع کیا اور ایکسرے کے بعد پتہ چلا کہ لڑکی کے حلق میں سکہ موجود ہے،خود لڑکی کو بھی معلوم نہیں تھا کہ اس نے سکہ نگل لیا ہے اور اس بات کو بھی چار سال گزر چکے ہیں،حیران کن طور پر لڑکی کو سانس لینے میں کوئی دشواری نہیں تھی تاہم انیمیا کی شکایت پر ڈاکٹرز نے علاج شروع کیا تو معاملہ کھل کر سامنے آیا،ڈاکٹرز نے آپریشن کر کے حلق سیسکہ نکال لیا اور بعدازاں لڑکی کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی