i بین اقوامی

سعودی عرب ، گلوبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس(آے آئی)سمٹ کا تیسرا ایڈیشن 10سے 12ستمبرریاض میں ہوگاتازترین

August 22, 2024

گلوبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس(آے آئی)سمٹ کا تیسرا ایڈیشن 10سے 12ستمبر تک ریاض میں ہوگا جس میں تقریبا 100ملکوں کی 300سے زیادہ شخصیات اور آئی اے ماہرین شرکت کریں گے،سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی(سدایا)کے زیراہتمام یہ سمٹ ریاض کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹرمیں ہو گی۔عرب میڈیاکے مطابق سعودی دارالحکومت انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کے ماہرین اور ٹیک کمپنیوں کے عالمی اجتماع کا خیرمقدم کرے گا۔ان ماہرین میں جرمنی کی وفاقی وزارت برائے ڈیجیٹل افیئرز اینڈ ٹرانسپورٹ کے سٹیٹ سکریٹری سٹیفن شنور، ایکسینچر کی سی ای او جولی سویٹ اور ڈیل ٹیکنالوجیز سروسز کے سی ای او ڈوگ شمٹ شامل ہیں۔سمٹ کے موقع پر متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔سعودی قیادت کی خواہش ہے مملکت آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں عالمی سطح پر ایک نمایاں اور مثالی ملک بنے جو جدید تین صلاحیتوں کا حامل ہو۔سمٹ میں 120سے زیادہ ڈائیلاگ سیشنز اور ورکشاپس ہوں گی جس کے دوران مقررین ڈیٹا اورآرٹیفیشل انٹیلی جنس میں بین الاقوامی دلچسپی کا جائزہ لیں گے۔یہ سمٹ سعودی وژن 2030کے تحت طے شدہ مقاصد کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی جس میں علم اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔یہ ڈیٹا اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کے اہداف کو پورا کرنے کی تیز تر کوششوں کا بھی حصہ ہے جس میں 96میں سے 66اہداف براہ راست یا بالواسطہ طور پر وژن سے منسلک ہیں۔سمٹ کے ایجنڈے میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی جدت، انڈسٹری کے رجحانات، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ساتھ ایک بہتر مستقل کی تشکیل، فیلڈ میں انسانی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور دیگر اہم شعبے شامل ہیں۔سعودی ولی عہد کی سرپرستی میں یہ سمٹ وژن 2030کی کامیابیوں کا ثبوت ہے جو ریاض کو جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلی جنس ڈیولپمنٹ کے عالمی مرکز کے طور پر پیش کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی