سعودی عرب میں اسکولوں میں بچوں کو موسیقی سکھانے کے لیے اساتذہ کی اہلیت کی خاطر دو سالہ ڈپلوما کورس متعارف کرایا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ڈپلوما کورس کا آغاز رواں ماہ ستمبر میں ہو گا،ریاض میں ہائوس آف میوزک ہائر انسٹی ٹیوٹ نے وزارت ثقافت سے منظور شدہ پہلا میوزک ڈپلومہ شروع کیا ہے جو مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا موسیقی لرننگ کورس ہے،یہ تعلیم اور موسیقی کی کارکردگی کے ٹریکس کے ذریعے تعلیم کے میدان میں ایک معیاری پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے اور نئی نسل کے مستقبل کی امنگوں کے مطابق اقدام ہے، وزارت ثقافت کے حکام نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ڈپلومہ پروگرام دو سالہ کورس ہے، یہ پروگرام موسیقی کی ثقافت کو ایک آفاقی زبان کے طور پر پھیلانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور دیگر ثقافتوں کے ساتھ رابطے کے لیے ایک پل کا کردار ادا کرے گا،انہوں نے نشاندہی کی کہ پروگرام میں دو ٹریک شامل ہیں، پہلا موسیقی کی تعلیم اوردوسرا موسیقی کی کارکردگی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی