بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا ہے کہ روسی سرزمین میں یوکرینی فوج کی جاری کارروائی روس کو جوہری ہتھیاروں کے استعمال پر مجبور کرنے کی کوشش ہے ، رشین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویومیں بیلاروس کے صدر نے خبردار کیا کہ کرسک ریجن میں یوکرینی فوج کی کارروائی جو جنگ شروع ہونے کے بعد یوکرین کا سب سے بڑا سرحد پار حملہ ہے ،اسے عالمی سلامتی کو بہت زیادہ خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس کی طرف سے ممکنہ طور پر جوہری اسلحہ کے استعمال کو یوکرین اور اس کے مغربی حامی ممالک اپنے مفاد میں استعمال کریں گے اور نتیجہ کے طور پر پوری دنیا میں روس کے خلاف نفرت پیدا کریں گے ۔بیلاروس کے صدر نے کہا کہ یوکرین کا یہ اندازہ ہے کہ اس کا حملہ روس کو مذاکرات کی میز پر لانے میں معاون ثابت ہو گا، درست نہیں کیونکہ روس نے ابھی تک یوکرین کے خلاف بھرپور فوجی کا رروائی کا آغاز بھی نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ روسی فوج بالآخر یوکرینی فوج کو اپنی سرزمین سے نکال دے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی