i بین اقوامی

روسی شہریوں پر روس کی رجسٹرڈ گاڑیوں، اسمارٹ فونز، زیورات لیپ ٹاپ کے ساتھ یورپی ممالک میں داخلے پر پابندی عائدتازترین

September 12, 2023

یورپی کمیشن نے روسی شہریوں پر روس کی رجسٹرڈ گاڑیوں اور ذاتی سامان جیسے اسمارٹ فونز، زیورات اور لیپ ٹاپ کے ساتھ یورپی ممالک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی کمیشن نے روس کے خلاف پابندیوں کی قانون سازی کی توثیق کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ روسی رجسٹرڈ گاڑیوں کا استعمال کسٹم کوڈ کے تحت یورپی ممالک میں روسی ممنوعہ درآمدات کے زمرے میں آتا ہے چاہے گاڑی نجی یا تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کی گئی ہو،مذکورہ بالا فیصلے نے قانونی ماہرین کیا ہے ، یورپی قوانین کے مطابق یورپی ممالک میں روسی سامان کی درآمد یا منتقلی پر پابندی ہے جو کہ روس کے لیے خاطر خواہ آمدنی پیدا کرنے کا باعث بنتی ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی