i بین اقوامی

روسی وزارت دفاع کا ایک اور سینیئر افسر رشوت لینے کے الزام میں گرفتارتازترین

May 15, 2024

روسی وزارت دفاع کے ایک اور سینیئر افسر کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔گرفتار لیفٹیننٹ جنرل یوری کزنیتسوف وزارت دفاع میں مرکزی پرسنل ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ تھے، ان پر 2021سے 2023کے درمیانی عرصے میں 30ملین روبل سے زیادہ رشوت لینے کا الزام ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چھاپے کے دوران ان کے قبضے سے 100ملین روبل، سونے کے سکے، مہنگی گھڑیاں اور دیگر لگژری اشیا برآمد کی گئیں،حکام کا کہنا ہے کہ کزنیتسوف کی گرفتاری کا نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کی گرفتاری سے تعلق نہیں ہے، کزنیتسوف کو 15برس قید کا سامنا ہے،واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل یوری کزنیتسوف ایک ماہ کے دوران دوسرے بڑے افسر ہیں جنہیں اس الزام کا سامنا ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی