i بین اقوامی

روسی بیڑے کا دورہ کیوبا ،امریکہ نے جنگی جہاز علاقے میں بھیج دیئےتازترین

June 13, 2024

کیوبا کے دورے کے دوران روسی بحری بیڑے کے فلوریڈا کے ساحل سے 50کلومیٹر دور سے گزرنے کے جواز میں امریکی بحریہ نے علاقے میں جنگی جہاز اور طیارے روانہ کر دیئے۔ امریکی بحریہ کے مطابق روسی بیڑے کی حرکات دیکھنے کیلیے علاقے میں تین متحارب بحری جہاز اور ایک مشاہداتی طیارہ روانہ کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ کیوبا کے امور خارجہ نے گزشتہ دنوں اپنے بیان میں بتایا تھا کہ روس کے تین بحری جہاز اور ایک جوہری آبدوز ہوانا کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونگے۔بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ کیوبا اور روس کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات استوار ہیں،روسی بیڑہ جوہری اسلحے سے پاک تھاجس کی بنا پر اس نے علاقے میں کسی قسم کا خطرہ تشکیل نہیں دیا، دوست ممالک کی جانب سے اس طرح کے دورے معمول اور عالمی قوانین کے عین مطابق ہوتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی