روسی علاقے بیلگوپر یوکرین کی فوج کے حملے میں 12افراد ہلاک ہو گئے،بیلگوروڈ کے علاقائی گورنر ویاچیسلاو گلادکوف نے ٹیلی گرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ اس حملے میں 20افراد زخمی ہوئے۔روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ یوکیرینی فوج نے بیلگورڈ شہر پر "دہشت گرد" حملہ کیا ہے۔صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ صدر ولادیمیر پوتن کو بیلگوروڈ شہر کی صورت حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے، وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زہارووا نے ٹیلی گرام چینل پر کہا ہے کہ "کیف انتظامیہ اور مغرب اس حملے میں کار فرما ہیں۔"
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی