i بین اقوامی

روس سے جنگ، امریکا نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کر دیئےتازترین

April 25, 2024

روس نے دعوی کیا ہے کہ امریکا نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کر دیئے ہیں۔روسی میڈیا کے مطابق طویل فاصلے تک مار کرنیوالے ٹیکٹیکل ہتھیار اسی ماہ یوکرین منتقل کیے گئے۔روسی وزارت دفاع نے 3ٹیکٹیکل میزائل پچھلے ہفتے روکنے کا دعوی بھی کیا تھا۔یاد رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز ہی اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کے لیے 95ارب ڈالر کا امدادی پیکیج منظور کیا ہے جو صدر جو بائیڈن کی توثیق کے بعد جاری کر دیا جائے گا۔اس حوالے سے ڈیموکریٹکس سینیٹر چک شمر کا کہنا تھا امریکا نے پیکیج کی منظوری سے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ ہم اپنے اتحادیوں کو اکیلا نہیں چھوڑتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی