روسی شہر یکاترنبرگ میں واقع ائیرپورٹ کولتسوو میں ایک ہوائی جہاز کی زد میں آ کر گرائونڈ کریو ممبر زخمی ہو گیا ،32سالہ ریل مقامی ایئرپورٹ پر گرائونڈ کریو ممبر کی ذمہ داریاں نبھا رہا تھا، کہ اسی دوران ایئر بس اے 230کے فرنٹ لینڈنگ گیئر کی زد میں آ گیا۔اورل ایئرلائنز کی زد میں آنے والے گرائونڈ کریو ممبر کے حوالے ایئرلائن کی جانب سے باضابطہ ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ایئرلائن کے مطابق ایئر کرافٹ پارکنگ لاٹ سے جہاز کو ٹیکسنگ کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران ورکر زد میں آ گیا، جبکہ ملازم کی ٹانگ زخمی ہوئی ہے۔موقع پر ایمبولینس بلوا لی گئی تھی، جہاں ملازم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریل کی ایک ٹانگ شدید متاثر ہوئی ہے، جبکہ مریض کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔دوسری جانب روسی تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے پائلٹ کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے فلائٹ سے اتار دیا جبکہ پائلٹ کے خلاف کرمنل کیس بھی کھول دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی