i بین اقوامی

روس نے کرسمس کے موقع پریوکرین میں جنگ بندی سے انکار کردیاتازترین

December 15, 2022

روس نے کرسمس کے موقع پر یوکرین میں جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے جبکہ قیدیوں کے تبادلے کے تحت امریکی شہری سمیت متعدد افراد کو رہا کیا جارہا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات نہیں ہو رہے تاہم یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے رواں ہفتے کہا تھا کہ " روس کو کرسمس کے موقع فوجوں کو پیچھے ہٹانا چاہیے تاکہ جنگ کے خاتمے کی طرف بڑھا جا سکے۔"اس کے جواب میں روسی حکام کا کہنا تھا کہ یوکرین پہلے روس کو پہنچنے والے نقصان کو تسلیم کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی