i بین اقوامی

روس ممکنہ طورپریوکرین کے پاور سٹیشنز پر حملہ جاری رکھے گا،سیکرٹری جنرل نیٹوتازترین

November 29, 2022

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن موسم سرما کو یوکرین کیخلاف جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں،جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ روس ممکنہ طور پر یوکرین کے پاور اسٹیشنز پر حملہ جاری رکھے گا، موسم سرما سے پہلے ان حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن اب موسم سرما کو یوکرین کے خلاف جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،دوسری جانب یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی کے مشیر جوزف بوریلا نے کہا کہ یوکرینی تنصیبات پر روسی حملوں سے لگتا ہے کہ پیوٹن یوکرین کو تاریکی میں ڈبونا اور ٹھٹھرنے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی