i بین اقوامی

روس کو ڈرونز کی مبینہ فراہمی،یوکرین کا ایران سے سفارتی تعلقات توڑنے کا فیصلہتازترین

October 19, 2022

یوکرین نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑنے کا فیصلہ کرلیا، یوکرین کے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ وہ صدر کو تجویز پیش کریں گے، حتمی فیصلہ یوکرینی صدر زیلنسکی کا ہوگا،روس کو ڈرونز اور دیگر ہتھیاروں کی مبینہ فراہمی پر یوکرین اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے، یوکرین کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ وہ صدر زیلنسکی کو تجویز دیں گے کہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردیئے جائیں،یوکرین کا کہنا تھا کہ روس نے یوکرین پر ایرانی ساختہ ڈرونز کے ذریعے حملے کئے ہیں، ایرانی حکومت نے روس کو ڈرون دینے کے الزام کی تردید کی ہے تاہم یوکرینی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے یہ ایرانی ساختہ ڈرون ہیں، وہ یورپی حکومتوں کو ثبوت پیش کرنے پر بھی تیار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی