i بین اقوامی

روس کو ڈرونز فراہم کرنے پر برطانیہ نے ایران پر پابندیاں عائد کردیںتازترین

October 21, 2022

روس کو ڈرونز فراہم کرنے پر برطانیہ نے ایران پر پابندیاں عائد کردی ہیں،برطانیہ نے ایرانی فوج کے 3افسران اور ایک ایرانی ڈرون کمپنی پر پابندی لگائی ہے، پابندیوں میں شامل افراد پر برطانیہ کے سفر کی ممانعت ہوگی، پابندیوں میں شامل افراد کے برطانیہ میں موجود اثاثے ضبط ہوں گے،تاہم ایران کی جانب سے روس کو ڈرونز فراہم کرنے کی تردید کر دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی